بھٹکل:26/جولائی (ایس اؤنیوز) صحافت کا ذوق رکھنے والے طلبا کو دوران تعلیم سے ہی انہیں صحافتی میدان کے عملی مشق ضروری ہوتی ہے، موجودہ حالات میں صحافت بہت اہمیت اختیار کرگئی ہے اور اس میدان میں کافی مواقع میسر ہیں ، اگر ہم سنجیدگی سے اس میدان کی طرف توجہ دیں تومستقبل یقینا روشن ہوگا۔ تربیت ایجوکیشن سوسائٹی بھٹکل کے صدر عبدالقادر باشا رکن الدین نے ان خیالات کااظہار کیا۔
وہ یہاں جامعہ آباد روڈ کے نیو شمس اسکول کے طلبا کی طرف سے شائع کئے گئے ماہانہ ’’شمس اسپارکلس‘‘نیوز لیٹر کا اجراء کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر امریکہ کے کالی فورنیا میں مقیم مبشر قاضیا ، سوسائٹی کے نائب صدر سید اشرف برماور، سکریٹری محمد طلحہ سدی باپا، مولانا عزیز الرحمن ندوی، حبیب اللہ رکن الدین، ایس ایم سید شکیل، ایس ایم رجیم، صدر مدرس محمد رضامانوی ، امیر مقامی جماعت اسلامی ہند بھٹکل مصطفیٰ مجاہد، مولانا سید قطب برماور ندوی موجود تھے۔